11 اکتوبر 2026 - 15:58
حشد الشعبی: حویجہ میں داعش کا کوئی مستقل ٹھکانہ یا خفیہ پناہ گاہ موجود نہیں

عراق کی حشد الشعبی کے 61ویں بریگیڈ کے کمانڈر عیسیٰ السبیل نے کہا ہے کہ حویجہ مکمل طور پر محفوظ ہے اور علاقے کے شہری سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، تاہم علاقے کے دشوار گزار جغرافیہ کے باعث کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عراق کی حشد الشعبی کے 61ویں بریگیڈ کے کمانڈر عیسیٰ السبیل نے المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حویجہ کا علاقہ محفوظ ہے اور شہری سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز حویجہ میں داعش کے عناصر کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم علاقے کی جغرافیائی دشواریاں اور ناہموار زمین کارروائیوں کو مشکل بنا رہی ہیں۔

السبیل نے کہا کہ حویجہ میں داعش کا کوئی مستقل مرکز یا خفیہ پناہ گاہ موجود نہیں ہے، تاہم مکئی کے وسیع کھیت اس گروہ کے عناصر کے لیے چھپنے کی جگہ بن گئے ہیں۔

حشد الشعبی کے 61ویں بریگیڈ کے کمانڈر نے مزید بتایا کہ صوبہ کرکوک کے مختلف علاقوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے عراقی وفاقی پولیس اور حشد الشعبی کے دستوں کے درمیان وسیع تعاون جاری ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha